حمزہ شعیب
جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی کا نصاب تعلیم، یہاں کا خوش گوار انوائرمنٹ اور گذرتے اوقات کے ساتھ یہاں ہونے والی بعض تبدیلی یقیناً قابلِ تقلید ہے، یہاں سے طلبہ دینی علوم میں حصولِ اعلیٰ تعلیم کے لیے جہاں عرب جامعات کا رخ کرتے ہیں وہیں ایک بڑی جماعت یہاں کی سینٹرل یونیورسٹیوں میں اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑتی ہے. اس کے لیے ادارہ نے JNU, JMI, AMU اور MAANUU سمیت ملک کی درجن بھر یونیورسٹیوں سے سنابل کا معادلہ کرا رکھا ہے جہاں فضیلت کی سند سے بچے اسلامیات، لسانیات اور کچھ محدود شعبوں میں آرام سے ADMISSION حاصل کر لیتے ہیں اسی طرح 2014 کے بعد سے ادارہ نے طلبہ و طالبات کو Ignu اور NIOS سے باقاعدہ 10th اور 12th کا امتحان دلانا شروع کیا ہے جس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ بچے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر یونیورسٹیوں میں سائکالوجی، سوشیالوجی، معیشت، ریاضی، قانون، تاریخ، فلسفہ، سیاست وغیرہ جیسے موضوعات کی جانب رخ کرنے لگے ہیں اور بعض ایسے بھی سنابلی اخوان کو ذاتی طور پہ جانتا ہوں جو سِوِل سروسز کی دلجمعی کے ساتھ تیاری کر رہے ہیں اور قوی امید ہے کہ مستقبل میں سِوِل سروس کے لیے سنابلی اخوان کی ایک بڑی کھیپ تیار ہوگی _إن شاء اللہ_،اللہ انھیں کامیاب کرے…..
اسی طرح جامعہ اسلامیہ سنابل نے اپنی فضیلت کی ڈگری کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ (BSMEB) سے بھی منظور کروا لیا ہے جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم بہار سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو بورڈ (BSMEB) کا امتحان الگ سے دینے کے لیے اب بہار جانے کی ضرورت نہیں….. اسی طرح ایک اور دلچسپ اور قابل تقلید بات یہ بھی ہے کہ سنابل میں شاملِ نصاب عصری مضامین (mathematics, science, social science etc) کو C. B. S. E بورڈ کے نہج پر اُردو میڈیم کے بجائے انگریزی میڈیم کے تحت پڑھایا جاتا ہے جو ہندی بیلٹ بھارت کے دیگر دینی اداروں کے مقابلے سنابل کو یقیناً ممتاز بناتا ہے. علاوہ ازیں ٹیکنالوجی کے باب میں computer کی تعلیم اور physical activities میں دہلی کے نامور کراٹے باز شکیل سر کی تربیت میں مارشل آرٹ، کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن وغیرہ کی اجازت اور وسیع play ground کا انتظام، طعام و قیام کا بے مثال نظام، “نوخیز سنابلی” طلبہ کے لیے سنابل کےAlumni(ابناء قدیم) کی مخلصانہ اور مرتب کاؤنسلیلنگ اور اسی طرح فن حدیث اور عقیدہ توحید کے باب میں یہاں کا نمایاں طرزِ تعلیم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس کے لیے یہاں کے بعض قابل اساتذہ گرامی قدر یقیناً لائقِ تحسین و مبارکباد ہیں……
اوپن (nios اور ignu) اور bsmeb سے منظوری حاصل کرنے اور ادارہ کو زمانہ سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ادارے کے تمام مخلصین بالخصوص سنابل کے سابق عمید و استادِ حدیث شیخ Nisar Ahmad Madni حفظہ اللہ قابل مبارکباد ہیں، اللہ انھیں اجر جزیل عطا فرمائے. آمین।
جامعہ اسلامیہ سنابل دہلی کے شاہین باغ میں واقع ہے جو ملک کے اہم دینی تعلیمی اداروں میں سرفہرست ہے،اس کے موجودہ مہتمم مولانا محمد رحمانی ہیں جن کی جدوجہد اور آفاقی سوچ کے پیش نظر یہ ادارہ لگاتار ترقی کررہاہے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے ۔
(مضمون نگار جامعہ سنابل کے سابق طالب علم اور نوجوان قلم کار ہیں)
hamzashuaib0007@gmail.com