اتر پردیش کے بستی ضلع میں پانچ لاکھ صارفین کا تین سو 11کروڑ کا بجلی بل بقایا

بستی: اتر پردیش میں بستی کمشنرکے تین ضلع بستی، سدھارتھ نگراور سنت کبیر نگر میں محکمہ بجلی کے تقریباً 5 لاکھ صارفین کا تین سو11کروڑروپے بجلی بل بقایا چل رہا ہے جس کو جمع کرنے کے لیے محکمہ کے ذریعے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بستی کمشنر کی بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر ضلع میں 5 لاکھ صرفین نے بقایا بل جمع کرنے کے لیے بل کی جزوی سہولت دینے کے لیے پروگرام جاری کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا بقایا بل 25 فیصد کے حساب سے چار بار میں باقی بچا رقم ادا کیا جائے گا۔ بستی ضلع کے 1لاکھ 97 ہزار 5 سو 75 ہزار صارفین کا 153کروڑ، سدھارتھ نگر ضلع کے 1 لاکھ 80 ہزار 7 سو 25 صارفین کا 90 کروڑ اور سنت کبیر نگر ضلع کے 1لاکھ 19 ہزار 1سو 35 صارفین کا 68 کروڑ روپے کا بقایا چل رہاہے۔ اس وقت بڑے بقایا داروں کا بجلی محکمہ کے ذریعے کنکشن کاٹا جا رہا ہے۔

(یو این آئی) 


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *