پٹنہ: گزشتہ سال کے اوائل میں پٹنہ فتو حہ کے قریب واقعے بی بی پور گاؤں میں موجود ایک قدیم اور ویران عالیشان مسجد کے سلسلے سے سوشل میڈیا پر میسج مع ویڈیو کے گردش کر رہی تھی، مسجد کے اطراف میں موجود قبرستان اور خوانقاہ کا ذکر بھی تھا. اس خبر کی تحقیق اور ادرک کے سلسلے سے بہار وقف کو آرڈینیشن فورم نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک میٹنگ طلب کی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مسجد کو فوراً دوسروں کے قبضے سے خالی کروایا جائے اور مسجد کی بازیابی، مرمّت اور آباد کرنے کے لئے حتی الامکان کوشش کی جائے۔
اس اہم کام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مولانا ابو الکلام قاسمی نے جامعہ مدنیہ سبل پور سے رابطہ کر کے زمینی جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی. جامعہ کے استاد مولانا خالد پورنوی صاحب کی سرپرستی میں ایک وفد نے مسجد اور قبرستان کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کیا اور یہ پایا کہ اس مسجد کی تعمیر ١٩٣٨ میں ہویی تھی. بی بی پر گاؤں میں ہوۓ مسلم مخالف فساد کے بائث 1946 میں بی بی پور گاؤں کے تمام مسلمان دوسری جگہوں پر ہجرت کر گئے . اب اس گاؤں کے پانچ کلومیٹر کے اطراف میں مسلمانوں کی آبادی نہیں ہے. اس مسجد کے پورب جانب ایک درگاہ، قبرستان اور مسافرخانہ ہے جسکے زیادہ تر حصّے میں غیروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
اس رپورٹ پر غور کرنے کے بعد بہار وقف کو آرڈینیشن فورم نے فیصلہ کیا کے مسجد کی حرمت کو بحال کرکے جلد از جلد وہاں جمعہ کی نماز شروع کی جائے. الله کے کرم سے مسجد کو خالی کروا کر پوری صفائی کرانے کے بعد جنوری 2022 کے تیسرے ہفتے سے سبل پور مدرسے کے تعاون سے جمعہ کی نماز شروع کی گئی. گاؤں کے چند لوگوں نے اسکی مخالفت کی، لیکن وہاں کے بزرگوں نے اس پہل کا خوش آمدید کیا. اگلا مرحلہ مسجد اور درگاہ کے مرمّت اور قبرستان کی گھیرابندی کا تھا. اس سلسلے سے وقف کوآرڈینیشن فورم سے جڑے تمام رضاکاروں کے علاوہ بیرون سے بھی لوگوں نے ہر طرح سے مدد کی۔ کئی دوروں، مقامی لوگوں سے ملاقاتوں اور کوششوں سے مسجد کے حرمت کی بحالی، بازیابی اور مرمّت کے لئے جون میں کام کا آغاز کیا گیا اور اگست ماہ کے آخر تک کام تقریباً مکمل ہو گیا۔ الحمد لللہ اب مسجد پوری طرح سے فنکشنل ہے، اس کام میں جناب آفاق جوہر، سید راشق پونہ، مولانا ابو الکلام قاسمی، مفتی خالد پورنوی، محمّد سرور عالم، ایڈووکیٹ محمّد نوشاد انصاری، ڈاکٹر منصور عالم دلّی، سید عادل، انور علی ، ڈاکٹر انوار الھدیٰ مشاورت، محمّد ارشاد، ندیم نجمی، حافظ شان الدین، ڈاکٹر خورشید، ضیاء القمر، محمد بشارت صاحب کے علاوہ کئی رضاکاران پیش پیش رہے ۔
ابھی درگاہ، جو کہ بی بی عبدال کے درگاہ کے نام سے مشہور ہے، کے مرمّت اور اسکے اطراف موجود قبرستان کے گھیرابندی کا کام ہونا باقی ہے، جس کے لئے کوشش جاری ہے۔
بہار وقف کوآرڈینیشن فورم سول سوسائٹی کی ایک رضاکارانہ پہل ہے. جسکی بنیاد 2021 میں ڈالی گئی. اس تنظیم کا مقصد وقف املاک کے علاوہ دیگر مذہبی املاک کی تحفّظ اور ترققی کے ساتھ املاک کو ملّت اور ملک کے لئے مفید بنانا ہے. فورم نے 5 دسمبر 2021 کو پٹنہ حج بھون میں ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد بھی کیا تھا۔ جس میں بہار کے کئ اضلاع کے علاوہ بیرون ریاستوں سے بھی وقف ایکٹوسٹ کی بڑی تعداد نے حصّہ لیا تھا. بہار وقف کوارڈینیشن فورم کو قائم کرنے کا مقصد عوام میں وقف املاک کے سلسلے سے بیداری پیدا کرنا لوگوں کو وقف املاک کی آگاہی کرنا اور وقف املاک کی تحفظ اور ترقّی کے لئے رضاکارانہ کوشش کرنا ہے. جو لوگ اس فورم سے جڑنا چاہیں وہ انیس آباد پٹنہ میں اسکے دفتر میں تشریف لا کر مزید جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ دفتر کے اوقات میں موبائل نمبر 9431001324 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply