مدھیہ پردیش میں بی جے پی لیڈر نے عصمت دری جیسی شرمناک فعل کو انجام دیا ہے۔ اس نے 28 سالہ لڑکی کو نوکری دلانے کے نام پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی عزت کو تار تار کر دیا ۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر ششی کانت سونی نے اسے جبل پور سے بھوپال لایا اور کار میں اس کی عصمت دری کی۔ جب متاثرہ لڑکی رونے لگی تو اسے واپس جبل پور لے گیا اور راستے میں چھوڑ دیا۔
نوکری نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی جمعرات کو بھوپال پہنچی اور ٹی ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ جمعہ کی شام کو پارٹی نے سونی کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا۔
ایف آئی آر میں متاثرہ نے کہا، ‘میں جبل پور میں پرائیویٹ کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتی ہوں۔ میں میونسپل کارپوریشن جبل پور میں اپنا ریزیومی لے کر گئی تھی ۔ وہاں مجھ سے ششی کانت سونی نے میرے آنے کی وجہ پوچھی۔ میں نے بتائی تو اس نے سرکاری نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی اور ایک لاکھ اسی ہزار روپے بطور رشوت مانگی۔ میں نے رقم ادا کرنے کے لیے ہامی بھردی ۔
جب میں نے پیسوں کا بندوبست کر لیا اور ششی کانت سونی کو فون کیا تو اس نے پیسے اور ریزیوم لے کر بھوپال چلنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی لیڈر بھوپال میں رہتے ہیں، جبل پور سے کوئی کام نہیں ہوتا۔
وہ مجھے 5 مارچ کو بھوپال لے آیا۔ وہ اس کے ریزیوم اور دستاویزات لے کر بھوپال میں کسی نامعلوم مقام پر چلا گیا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں واپس آیا۔ واپس آتے ہی اس نے کہا تمہارا کام ہو گیا۔ اب آپ کو نوکری مل جائے گی۔ جب لڑکی نے گھر واپس جانے کا کہا تو اس نے اپنے اور کام کے ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے بھوپال کے کئی مقامات پر گیا۔ آخر کار وہ اسے رات تقریباً 9 بجے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم کے پیچھے جین مندر لے گیا۔ گاڑی کو لاک کیا اور اسے چھونے لگا۔ جس کے بعد اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ وہ رونے لگی۔ بعد میں وہ اسے واپس جبل پور لے گیا اور اسے ہائی وے ہی پر چھوڑ دیا۔
یہ سب ہونے کے بعد جب اس نے نوکری کے لیے کہتی تو وہ غصہ ہونے لگتا، بعد میں اس نے لڑکی کا نمبر بھی بلاک کر دیا۔ اب ششی کانت کوئی رابطہ نہیں کرتا ۔
بی جے پی لیڈر ششی کانت سونی کئی عہدوں پر کام کر چکا ہے۔ وہ کوالٹی کونسل آف انڈیا کا تاحیات رکن ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، حکومت ہند کے دمن ہوائی اڈے کی مشاورتی کمیٹی کا رکن بھی ہے۔ کوڈ کے دوران، وہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بنا۔ ششی کانت میونسپل کارپوریشن، جبل پور کی میونسپل کمیٹی کا رکن بھی ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے جبل پور کے رائٹ ٹاؤن میں اپنا آفس بھی بنا رکھا ہے۔ اس کی اس درندگی پر بی جے پی نے اُسے پارٹی سے نکال دیا ہے لیکن اب تک اس کی گرفتاری نہیں ہو پائی ۔

Leave a Reply