مدرسہ شمس العلوم شاہدرہ میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کا پرتپا ک استقبال

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) امیر شریعت بہار ، اڑیسہ ، جھارکھنڈحضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کا آج دہلی کے مدرسہ شمس العلوم شاہدرہ میں پرتپاک استقبال کیاگیا ، مدرسہ کے مہتمم مولانا قاری اسجد زبیر نے نومنتخب امیر شریعت کو مدرسہ شمس العلوم میں تشریف آوری کی خصوصی دعوت دی تھی جہاں وہ آج تشریف لائے اور دعائیہ مجلس میں شرکت کی ،مولانا قاری اسجد زبیر نے امیر شریعت کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے قابل فخر بات ہے دعوت کو قبول کرتے ہوئے مولانا ولی فیصل رحمانی صاحب یہاں تشریف لائے ہیں ، آپ ہندوستان کے عظیم خانوداہ کے عظیم چشم وچراغ ہیں اورنئی نسل کیلئے مشعل راہ اور آئیڈیل ہیں۔ ا س موقع پر امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کہاکہ مدرسہ شمس العلوم ایک مستند ، اہم اور با وقا ر تعلیمی ادارہ ہے ، دینی علوم کے فروغ میں اس مدرسہ کا کردار ناقابل فراموش ہے ، انہوں نے کہاکہ مدارس کے بچوں نے تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور مختلف علوم میں انہوں نے کامیابی جھنڈا لہرایاہے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ رحمانی 30 کے ڈائیر یکٹر انجینئر فہد رحمانی ، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی بھی موجود تھے ۔ علاو ہ ازیں مدرسہ کے اساتذہ ، طلباء و دیگر مہمان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *