فاروق عبداللہ کی اکھلیش یادو سے ملاقات

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے آج لکھنو کے ایک خاص پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ انہوں نے پروگرام میں کہا کہ ہمارے ملائم سنگھ یادوں سے اچھے رابطے رہے ہیں، تاہم ملائم سنگھ یادو اب نہیں رہے۔ ان کے بیٹے اکھلیش یادو سے وقت مانگا ہے اور انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کے بعد انہوں اکھلیش یادو کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اکھلیش یادو نے اس ملاقات کی تصویر کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج لکھنو میں محترم فاروق عبداللہ جی کے ساتھ ملاقات۔

واضح رہے کہ ملائم سنگھ کے انتقال کے بعد ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی، تاہم ان ملاقات کے سیاسی گلیاروں میں کئی مطلب نکالے جا رہے ہیں، اس سے قبل نتیش کمار نے بھی اکھلیش سے ملاقات ہوئی تھی۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *