پٹنہ: (پریس ریلیز) ملک کےمعروف صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف اشرف استھانویؒ کے انتقال پرایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ انہوں کہا ہےکہ اشرف استھانوی صاحب جیسےمتحرک اورایماندار صحافی بہت کم پیدا ہوتےہیں۔وہ بہت ہی ملنساراورمخلص انسان تھے۔ان کےانتقال سے بہارنے ایک عظیم سپوت کھو دیا ہے ۔ بہار کا صحافی طبقہ آج انتہائی مغموم ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے۔