شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کی جانب سے صحافی محمد عارف اقبال کو اعزاز و سند

پٹنہ: (پریس ریلیز) شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد یک روزہ سمینار بعنوان ”بہار میں اردو صحافت: سمت و رفتار“ کے موقع پر شعبہ کے ماتحت چلنے والا صحافتی کورس ”پی جی ڈپلومہ ان اردو جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن“ سے فارغ اپنے سابق طالب علموں کو اعزاز وسند پیش کیا۔اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو پٹنہ کے نوجوان صحافی و متعدد کتابوں کے مصنف محمد عارف اقبال کو ان کی نمایاں اور گراں قدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں شعبہ اردو کی جانب سے شال، میمنٹواور سند پیش کی گئی۔عارف اقبال نے یہاں سے سال 2010-11میں اردو مضمون سے صحافتی کورس مکمل کیا تھا، اس کے بعد صحافت  کی مزید اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے مکمل کی اور صحافتی میدان سے وابستہ ہوئے۔ عارف اقبال کو یہ اعزاز روزنامہ قومی تنظیم کے ایڈیٹر ایس ایم اشرف فرید، روزنامہ پیاری اردو کے ایڈیٹر و سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد، روزنامہ ایک قومی کے ایڈیٹر خورشید اکبر،مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد اور شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ پروفیسر شہاب ظفر اعظمی کے ہاتھوں دیا گیا۔ عارف اقبال نے اس موقع پر شعبہ اردو اور تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آ ج میں جس مقام پر کھڑا ہوں یہ اسی شعبہ کا فیض ہے۔ اس شعبہ نے ادب کے ساتھ صحافت کے میدان میں بھی ایسے سینکڑوں طلباء کی صحافتی پرورش کی ہے جو ملک کے مختلف گوشوں میں رہ کر قوم و ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کسی ناگزیر وجوہات کے سبب بند ہوئے اس کورس کو مزید دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ جو بھی صحافتی پیشہ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں ان کی صحیح ٹریننگ اور رہنمائی کی جا سکے۔ اعزاز و سند ملنے پر عارف اقبال کو سیاسی، صحافتی، سماجی اور ملی تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات نے مبارک بادپیش کی ہے جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری، آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی، کالج آف کامرس کے صدر شعبہ اردد پروفیسر صفدر امام قادری، امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی، رکن قانون ساز کونسل قاری صہیب،بہار اردو اکادمی کے سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری، مدرسہ جامعۃ القاسم کے صدر مدرس مفتی انصار عالم قاسمی،شاہ جہاں شاد،اسلامک فقہ اکیڈمی کے مفتی احمد نادر القاسمی،اردو مترجم نورالسلام ندوی، ڈاکٹر عبدا لودو قاسمی،ڈاکٹر عبدالمتین قاسمی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com