سورت میں بھیانک سڑک حادثہ، 8 لوگوں کی موقع پر ہی موت، متعدد شدید زخمی

سورت – نوساری قومی شاہراہ 48 پر بس اور کار کے درمیان بھیانک ٹکر کی خبر ہے۔ اس بھیانک حادثے میں 8 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ تمام 8 مہلوکین کار میں سوار افراد بتائے جارہے ہیں۔ بس احمدآباد سے ولساڈ جارہی تھی۔ اس درمیان بس میں سوار تیس افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ دو افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com