حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند عامر خان کے گھر پر چلا بلڈوزر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔

اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دو عسکریت پسندوں کی زمین کو ضبط کیا تھا۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت غلام نبی خان عرف عامر خان اور ظفر حسین بھٹ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی بارہ کنال زمین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں عسکریت پسند عامر خان اور ظفر حسین اس وقت پاکستان میں مقیم ہے۔ نوے کی دہائی میں دونوں ٹاپ کے عسکریت پسندوں میں شمار کیے جاتے تھے، اور دونوں کا تعلق حزب المجاہدین تنظیم سے تھا۔

(ای ٹی وی بھارت) 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com