اڈانی گروپ کا شیئر گرنے سے ایل آئی سی کو شدید نقصان

دو دن میں ۱۸۶۴۶ کروڑ کا گھاٹا، ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی امیروں کی فہرست میں چوتھے نمبر سے ۷ویں پر آگئے ، اڈانی کی تمام کمپنیوں کے شیئر میں ۱۹؍ سے ۲۷ تک گرائوٹ درج 

ممبئی : ہنڈن برگ رپورٹ سامنے آنے کے بعد گزشتہ دو ٹرینڈنگ سیشن میں اڈانی گروپ کے اسٹاکس کے انویسٹرس کو شدید نقصان ہوا ہے، ملک کی سب سے بڑی انسٹی ٹیوشنل انویسٹر ’لائف انشورنش کارپوریشن آف انڈیا‘ (ایل آئی سی) بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔ اڈانی گروپ کے شیئروں میں ایل آئی سی کا ۲۴ جنوری کو ٹوٹل انویسٹ منٹ ۸۱۲۶۸ کروڑ روپئے تھا جو ۲۷ جنوری کو گرکر ۶۲ ۶۲۱ کروڑ رہ گیا ہے اس حساب سے ایل آئی کو ۲ ٹریڈنگ سیشن میں تقریباً ۱۸۶۴۶ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد گزشتہ دو کاروباری سیشن میں اڈانی کی تمام کمپنیوں کے شیئروں میں ۱۹ فیصد سے لے کر ۲۷ فیصد تک کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ فارینسک فائنیشئل ریسرچ فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپ کے شیئروں میں یہ گراوٹ آئی ہے۔ وہیں ایل آئی سی کو ۲۴ جنوری سے اب تک یعنی گزشتہ دو ٹریڈنگ سیشن میں اڈانی گروپ کے شیئروں میں اپنے ٹوٹل انویسٹ منٹ میں سے تقریباً ۱۸۶۴۶ کرو ڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ وہیں اڈانی گروپ کی ۱۰ درج فہرست کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ ۲۷ جنوری کو ۴ لاکھ کروڑ روپئے گھٹ کر ۱۵ لاکھ کروڑ روپئے رہ گیا ہے۔ ۲۴ جنوری کو گروپ کی ۱۰ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ ۱۹ لاکھ کروڑ روپئے تھا۔ اسی درمیان گزشتہ دو کاروباری سیشن میں بینچ مارک ایکوٹی انڈیکس بی ایس ای سنسیکس بھی ۱۶۴۷ یا ۷۰ء۲ فیصد گرکر ۵۹۳۳۰۹۰ پر آگیا۔ امریکہ کی ہنڈن برگ نے بدھ ۲۵ جنوری کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اڈانی گروپ کی سبھی اہم کمپنیوں پر کافی زیادہ قرض ہے، اس کے ساتھ ہی ہنڈن برگ نے گروپ کی سبھی کمپنیوں کے شیئروں میں ۸۵ فیصد سے زیادہ اورویلیوڈ بھی بتایا۔ اتنا ہی نہیں رپورٹ میں اڈانی گروپ پر کئی دہائی سے مارکیٹ مینوپلیشن، اکائونٹ فراڈ، اور منی لانڈنرنگ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ جبکہ اڈانی گروپ کے سی ای او جگ شندر نے ان الزامات کو بکواس قرار دیا ہے۔ وہیں ہنڈن برگ کی رپورٹ کی وجہ سے اڈانی کو دو دن میں تقریباً دس فیصد مجموعی مالیت بھی کم ہوگئی ہے، فاربس کے مطابق اڈانی کو مجموعی مالیت میں 1.32لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے وہیں امیروں کی لسٹ میں اڈانی چوتھے نمبر سے کھسک کر 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ۲۵ جنوری کو ان کی مجموعی مالیت 9.20لاکھ کروڑ رتھی، جو جمعہ کو 7.88لاکھ کروڑ روپئے آگئی ہے۔ ابھی مالدروں کی فہرست میں سب سے اوپر برنارڈ انارلٹ، دوسرے نمبر پر ایلن مسک، تیسرے نمبر پر جیف بوجوس، چوتھے نمبر لیری ایلسن، پانچویں نمبر پر وارن بیف، چھٹے نمبر پر بل گیٹس، ساتویں نمبر پر گوتم اڈانی، آٹھویں نمبر پر کارلس سلم، نویں نمبر پر لیری پیج، اور دسویں نمبر پر فرنکوئس بیٹن کورٹ میئر، اور ۱۱ ویں پر مکیش امبانی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com