ملک میں رام راجیہ کہیں نہیں دکھائی دیتا: پروین توگڑیا

نئی دہلی: بین الاقوامی وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیہ نے ہفتہ کے دن کہا کہ ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے لیکن ملک میں ابھی تک رام راجیہ نہیں آیا ہے۔ جمعہ کی شام موضع پورے رام دین میں انہوں نے کہا کہ رام راج کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا۔ اب میں چاہتا ہوں کہ ملک کے ہزاروں ہندوؤں کو مکانات ملیں‘ بچوں کو اچھی تعلیم‘ نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کو اپنی فصل کے اچھے دام ضرور ملنے چاہئیں۔پروین توگڑیہ نے کہا کہ ہندوؤں نے سبھی کو جگانے کے لئے مل جل کر کام کیا تھا۔ انہوں نے رام مندر بنانے کے لئے مہم چلائی تھی۔ ہندو‘ گاؤں گاؤں گئے‘ عوام کی تائید حاصل کی اور مندر کے لئے چندہ جمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں ہندو خوشحال اور محفوظ ہوں۔ توگڑیہ نے مسافر خانہ میں ایک اور پروگرام میں بھی حصہ لیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com