نئی دہلی: (نمائندہ) گزشتہ شب اقرا حمد نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام راجدھانی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں محفل نعت کا شاندارانعقاد کیا گیا کیا ،جس میں مصر اور ہندوستان کے مشہور و معروف علمائے کرام نے خوش الحان لہجے میں تلاوت کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس دوران مصر سے تشریف لائیں شیخ القراء شیخ المقری عبد النصر محرک، دارالعلوم دارالعلوم دیوبند کے استاذ تجوید و قراءت قاری محمد آفتاب عالم اور استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند قاری محمد واصف کے علاوہ قاری محمد اقرار دیوبند ، قاری ہدایت اللہ (راجستھان) قاری عبدالعزیز (گجرات) قاری محمد ثاقب( امروہہ) دیگر نے شاندار طریقے سے تلاوت کلام اللہ فرمائے اور ناظرین پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔
قبل ازیں تقریب کے روح رواں ماسٹر زاہد حسین نے افتتاحی کلمات میں مہمان کا استقبال کیا کیا جب کہ نظامت کے فرائض قاری مجاہد حسینی حبیبی (بہار) نے بخوبی انجام دیے۔اور تابش ریحان اور محمد زبیر نےنعتیہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور ایم پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ، مرادآباد سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن،رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق،تسمیہ ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید فاروق و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے قراء کرام کی میں میمنٹو پیش کر کے عزت افزائی کی۔آخر میں کنوینر اجلاس اس نے سبھی آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اہم شرکاء میں میں مولانا محمد مسلم قاسمی ، مفتی عبد الرازق مظاہری ، قاری شاہین قاسمی، مفتی انتظار حسین مظاہری، قاری عرفان قاسمی، مولانا ضیاءاللہ قاسمی، مولانا محمد احمد رحیمی، مفتی محمد گلزار قاسمی دہلوی، مولانا محمد سالم قاسمی، عبد الباسط یوسفی قاسمی،حاجی ظہیرالدین قاری عبدالقادر ،قاری محمد مستقیم، مولانا محمد الطاف، مولانا محمد سلیمان قاسمی،قاری محمد یاسین، حاجی اسد میاں وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔