حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز، عازمین ان باتوں کا رکھیں خاص خیال

نئی دہلی: طویل انتظار کے بعد آخر کار جمعہ سے حج فارم جمع کرانے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ۔ حج فارم 10 مارچ 2023 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ گزشتہ کافی دنوں سے اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے اس کو لے کر مطالبہ کیا جارہا تھا ، لیکن نئی حج پالیسی نہیں آنے کی وجہ سے درخواست فارم جمع کرانے کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا تھا ۔ تاہم اب نئی حج پالیسی آتے ہی حج فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر جاکر آن لائن فارم بھرے جاسکتے ہیں ۔ اس مرتبہ ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزار میں سے 80 فیصد عازمین حج کمیٹی کی طرف سے جائیں گے جبکہ باقی 20 عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سفر حج پر روانہ ہوں گے ۔

درخواست فارم جمع کرانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ پاسپورٹ کی ویلڈیٹی 31 دسمبر تک ہونی چاہئے ۔ اس سے کم وقت کی ویلڈیٹی والے پاسپورٹ پرحج فارم قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ویکسنیشن کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ سفر حج پر جانے والے لوگوں کی جانچ صرف سرکاری طبی مراکز پر ہی ہوگی ۔ پرائیویٹ اسپتال کی جانچ قابل قبول نہیں ہوگی ۔ اقلیتی امور کی وزارت نے وزارت صحت سے اس سلسلہ میں بات کی ہے ۔ ہر ریاست کی حج کمیٹی سے ایک افسر بھی حج پر جائے گا ۔

خیال رہے کہ نئی حج پالیسی میں حج امبارکیشن پوائنٹس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی ۔ حاجی رہائش پذیر پابندی والے پوائنٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ راجستھان میں دہلی اور جے پور کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دہلی حیدرآباد پٹنہ سری نگر کالی کٹ جے پور کولکتہ رانچی گیا گوہاٹی اندور بھوپال منگلور گوا اورنگ آباد بنارس ناگپور ممبئی بنگلورو کوچی چنئی احمد آباد لکھنؤ کنور ، وجئے واڑہ اگرتلہ ، کالی کٹ امبارگیشن پوائنٹس ہوں گے اور عازمین حج اب اپنے قریب ترین مقام سے سعودی عرب کے لیے پرواز کر سکیں گے۔ لمبا فاصلہ طے کرنے کی ضرورت نہیں۔

(اردو نیوز 18)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com