نئی دہلی: (پریس ریلیز) شرم وہار میں وزن 2026 کے اسکل سینٹر نے 20 بچیوں کو سلائی ٹریننگ دی
نئی دہلی: ( پریس ریلیز) اوکھلا ایم ایل اے امانت اللہ خان نے وزن 2026 کی ذیلی تنظیم، دی وومن ایجوکیشن امپاور منٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری شرم وہار اسکل ڈیولپمینٹ سینٹر پر منعقد تقسیم اسناد تقریب میں 20 بچیوں کو سلائی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کو جانتا ہوں یہ لوگ مضبوط سماج کی تشکیل میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
شرم وہار میں اسکل سینئر قائم کرکے یہ لوگ لوگوں کی بڑی مدد کر رہے ہیں. سرکار کی جن اسکیموں کا فائدہ یہاں کے لوگوں کو مل سکتا ہے میں یہاں کے لوگوں کو دلانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر ٹوئیٹ کی جنرل سیکریٹری شائستہ رفعت نے کہا کہ ہم خواتین کو ایک با وقار زندگی گزارنے کے لائق بنانے کی کوشش کر رہے ہیں. اس طر ح کی ٹریننگ سے ان میں اعتماد پیدا ہو گا.انہوں نے بتایا اس سینئر پر سلائی کے ساتھ ساتھ، تعلیم بالغان سینئر بھی چلاتے ہیں، جوٹ بیگ بنانے کی یونٹ بھی شروع کی گئی ہے۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر محمد عارف ندوی نے کہا فاونڈیشن ملک بھر میں سرگرم عمل ہے، ہم لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر تے ہیں، گزشتہ 15 برس میں معاشرے میں حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں.
پروگرام میں شاہین باغ تھانہ کے ایس آئی شیل کمار، پروجیکٹ احساس کے سربراہ محمد اسلام، ٹوییٹ کی نیشنل کو آرڈینیٹر ہدا ، جرمن ریسرچ اسکالر لیا، مقامی سماجی کارکن راجیو قریشی، تنویر جہاں سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔






