مغربی ایشیائی ممالک ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد اب براعظم آسٹریلیا کے جنوب میں واقع نیوزی لینڈ بھی زلزلے سے لرز اٹھا۔ نیوزی لینڈ میں بدھ یعنی 15 فروری کو سہ پہر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ کی اطلاع دینے والی ایجنسی ای ایم ایس سی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے نیوزی لینڈ میں لوئر ہٹ سے 78 کلومیٹر شمال مغرب میں محسوس کیے گئے ہیں۔ یہاں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ایک ہفتے سے سمندری طوفان ‘گیبریل’ کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے کئی شہروں میں شدید بارش اور سیلاب آیا ہوا ہے۔ حالات اتنے تشویشناک ہو گئے ہیں کہ حکومت نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہاں کے 6 علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گیبریل کے باعث ملک کے شمالی حصے میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد چار افراد کے ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گیبریل، جو شمالی جزیرے کے مشرقی ساحل سے نیچے جانے سے پہلے اتوار کے روز نیوزی لینڈ پہنچا، اس نے پورے شہر کو کاٹ دیا، کھیتوں، پلوں اور مویشیوں کو بہا دیا، اور گھر پانی میں ڈوب گئے، لوگ چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔