حج ہاؤس ممبئی میں منعقدہ کل ہند مسابقة القرآن کے اختتامی پروگرام میں ڈاکٹر ظہیر قاضی اور مفتی محمد سارودی کے ہاتھوں نوازا گیا
ممبئی۔۱۵/ فروری: ریاست بہار کے معروف مسلم رہنما و سیاسی لیڈر آرجے ڈی یوتھ صدر قاری صہیب جامعی (ایم ایل سی بہار اسمبلی) ان دنوں ممبئی کے دورے پر ہیں اس دوران انہوں نے ادارہ دعوة السنہ ویلفیر ٹرسٹ مہاراشٹرا کی جانب سے حج ہاؤس میں منعقدہ ۲۶ واں کل ہند مسابقة القرآن الکریم کے دوروزہ مسابقے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ان کی ملی، سیاسی، سماجی اور رفاہی خدمات کے پیش نظر “ملی ستارہ” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ایم ایل سی قاری صہیب جامعی کو انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر آئی قاضی اور گجرات کے معروف عالم دین اور جامعہ ریاض العلوم کوسمبا کے بانی وناظم مفتی محمد سارودی کے ہاتھوں دیا گیا۔ واضح رہے قاری صہیب جامعی بہار اسمبلی میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے مسائل پوری شدت سے اٹھاتے اور اسے حل کراتے ہیں۔ دینی علوم سے واقفیت کے ساتھ ساتھ وہ عصری علوم میں بھی ماہر ہیں پنجاب ٹیکنکل یونیورسٹی سے انہوں نے بی بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اس لیے ان کا یہ بھی مشن ہے کہ مسلمان دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی مہارت پیدا کرے تاکہ ملک و ملت کو ترقی کے دھارے میں جوڑنا آسان ہو۔