جعلی پروپگینڈے کا پردہ فاش کرنے پر الٹ نیوز کے محمد زبیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نئی دہلی: الٹ نیوز (ALT NEWS) کے شریک بانی محمد زبیر کو ہندوتووادیوں کی طرف سے مسلسل آن لائن دھمکیاں موصول ہوئیں جب ان کی سائٹ نے تمل ناڈو میں تارکین وطن کارکنوں پر حملوں کے بارے میں جعلی پروپیگنڈے کا پردہ فاش کیا۔ زبیر کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والوں میں دائیں بازو کے کالم نگار ہرشل مہتا اور اوپی انڈیا کے سابق ایڈیٹر اجیت بھارتی بھی شامل ہیں۔

جیسے پلان جاری ہے،اس بار اس کا اتنا ختنہ کیا جائے گا کہ اسے پیشاب کرنے کے لیے پائپ کی ضرورت پڑے گی وغیرہ۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے ایک قدم آگے بڑھ کر تنہا بھیڑیے کے حملے اور ” اخلاق “ جیسے حملوں کا مشورہ دیا۔ ، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب زبیر ہندوتووادیوں کے ذریعہ بدسلوکی کا نشانہ بنے ہیں، جون 2022 میں ۔ ایک ٹویٹ کے ذریعہ “مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے” کے الزام میں۔انہیں گرفتار کیا گیا تھا-

بنگلورو کے پولس کمشنر پرتاپ ریڈی نے نیوز لانڈری کو بتایا، “مجھے کسی جان سے مارنے کی دھمکیوں کا علم نہیں ہے، مجھے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے… اگر زبیر ہم سے رابطہ کرتے ہیں، تو ہم ہر کیس کی بنیاد پر سیکورٹی فراہم کرنے پر غور کریں گے”۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء سے بات کر رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com