نوئیڈا: گرینو ویسٹ کی ایک سوسائٹی می ںپیر کی شب ہنگامہ ہوگیا ہے، سوسائٹی کے باشندوں نے سوسائٹی میں نماز کےلیے ٹینٹ لگا کر بنائی جگہ کی مخالفت کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، لوگوں نے کہاکہ نماز کےلیے میٹنینس والو ںنے جو جگہ بنائی ہے وہ غیر قانونی ہے اسی بات کو لے کر مینٹینس اور سوسائٹی باشندے آمنے سامنے آئے ، تنازعہ بڑھنے پر پولس موقع پر پہنچی پولس نے نماز پڑھنے کےلیے لگائے گئے ٹینٹ کو اکھاڑ دیا۔ بتایا جارہا کہ مقامی باشندے گزشتہ دو دنوں سے اس جگہ پر احتجاج کررہے تھے، میٹننس والوں نے دھیان نہیں دیا تو پیر کی شب بھیڑ جمع ہوگئی اور مخالفت تیز ہوگئی، جس کی اطلاع پاکر بسرکھ پولس پہنچی اور مقاملے کو سنبھالا۔ سوسائٹی کے لوگوں نے بتایاکہ یہاں پر ٹینٹ لگا کر مسجد بنا دی گئی ہے، جس میں روزانہ پانچ وقت کی نماز ہوتی ہے، جو پوری طرح غیر قانونی سرگرمی ہے، ایسی کوئی سہولت سوسائٹی کے پلان میں نہیں ہے، اس سے سوسائٹی کے لوگ بے اطمینانی محسوس کررہے تھے، یہ مسجد سوسائٹی کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ والوں نے بنوائی ہے۔