راجستھان میں بجرنگ دل کی اشتعال انگیزی مدرسہ اور مسجد کے سامنے نعرے بازی، پتھراؤ ، حالات کشیدہ، کئی گرفتار

جے پور: معروف اردو نیوز پورٹل ملت ٹائمز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ناظم حسن کے حوالے سے شیئر کیا ہے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’راجستھان کے جموا رام گڑھ کے تلے گائوں میں ایک ریلی میں شریک بجرنگ دل کے لوگوں نے مدرسہ اور مسجد کے سامنے مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے، مسلمانوں نے نماز کے وقت خاموش رہنے کے لیے کہا تو ان پر پتھرائو کردیا، اپنا بچائو کرنے کےلیے ادھر سے بھی پتھرائو کیاگیا ہے، پولس اس معاملے میں یک طرفہ کارروائی کررہی ہے، اور صرف مسلمانوں کو گرفتار کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہند رن بھیری بائیک ریلی میں شریک بجرنگ دل کے کارکنان نے مسجد ومدرسہ کے پاس اشتعال انگیزی کی جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے، علاقے میں اضافے فورس تعینات کردی گئی ہے، فی الحال پرامن ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ ریلی اتوار کی صبح دس بجے کھیل میدان چندواجی سے شروع ہوئی تھی، اس کے بعد یہ ریلی چندواجی، پیلوی، چندواسا، تلا گائوں، راج پورا، بچیاواس شیام پورا، تالا جوہڑا، دنتالا ، گجرانا، دنتالا مینا، بلود، دوڑا ہوتے ہوئے ٹوڈیشوار مندر پر جاکر ختم ہوئی ۔ یہ ریلی روشن لال کی قیادت میں نکالی جارہی تھی، دوپہر تین بجے رائسر تھانہ علاقہ کے تلا جوہڑا کے پاس پتھرائو کا معاملہ سامنے آیاجس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com