معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع نے خسرو فاﺅنڈیشن کے چیرمین سے دیا استعفی

نئی دہلی:(ملت ٹائمز) معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع نے خسرو فاﺅنڈیشن کے چیرمین کے عہدہ سے استعفی دے دیاہے ۔ یہ اطلاع آفس سکریٹری پرویز احمد نے دی ہے ۔ دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشہور دانشور پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے اپنی دیگر مصروفیات کی بناءپر خسرو فاﺅنڈیشن کی سربراہی سے استعفی دے دیاہے ،اپنے استعفی میں انہوں نے کہاکہ خسرو فاﺅنڈیشن کے اغراض ومقاصد سے انہیں ذہنی اور قلبی رغبت ہے اس لئے و ہ اس کے ان اغراض ومقاصد کی تکمیل کیلئے ہر وقت حاضر رہیں گے ۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے اپنے رفقاءشری روہت کھیڑا ،جناب سراج الدین قریشی او رشری رنجن مکھری کی بھر پور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دفتری عملہ کی رفاقت کیلئے بھی ان کے شکر گزار ہیں ۔

بورڈ آف ڈائریکٹرس نے ان کے استعفیٰ کو قبول کرلیاہے اور نیا چیرمین سراج الدین قریشی کو منتخب کیا گیا ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com