وژن 2026 نے 60 ہزارضرورت مند خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کیا وسنت کنج میں واقع بنگالی بستی میں 300 خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کی گئی

نئی دہلی: (پریس ریلیز ) دہلی کے وسنت کنج میں واقع بنگالی بستی میں افطار کٹ تقسیم کے ساتھ ملک ملک کی 22 ریاستوں میں وژن 2026 کی جانب سے 60 ہزارضرورت مند خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کا پروگرام مکمل ہو گیا ۔ بنگالی بستی میں 300 خاندانوں کو افطارکٹ تقسیم کی گئی ۔

افطار کٹ تقسیم کا یہ پروگرام رمضان کے پہلے عشرے میں شروع کیا گیا تھا ، پہلے عشرے میں نصف ہدف مکمل کر لیا تھا ، وژن اپنے والینٹیرس کی مدد سے یہ کام انجام دیتا ہے ۔

 وژن کے سوشل ڈیولپمینٹ پروگرام کے چیف محمد اسلام کہا کہ اس سال کا ہدف مکمل ہوا ،ہم اہل خیر حضرات کے مشکور ہیں جنھوں نے اپنے گراں قدر تعاون سے اس بڑی مہم کو کامیاب بنایا ۔

وژن 2026 یہ پروگرام گزشتہ15 برس سے کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے ،گزشتہ برس ہمارا ہدف 50 ہزارخاندانوں تک پہونچنے کا تھا اور اس سال 10 ہزار خاندانوں کو اور شامل کیا گیا ہے، اس سال کا افطار کٹ پروجیکٹ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی نگرانی میں چلایا گیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگر انڈیکس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں بھوک سے پریشان لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کر یں ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com