ملعون طارق فتح کو مسلم قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں ملی؟

ممبئی: (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نزاد اور ہندوستان میں ہندو تو وادی گروپ کا ہم نوا طارق فتح گزشتہ روز کینسر کے موذی مرض طویل عرصے سے مبتلا ہونے کے بعد مرگیا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ اسے کناڈا کے کسی بھی قبرستان میں مسلمانوں نے دفنانے سے انکار کردیا ہے اس لیے ملعون کی آخری رسومات ہندوانہ ریت ورواج سے انجام پائے گی۔ کاشف اختر نامی ایک یوزر نے لکھا کہ ’’کناڈا کے اوٹاریہ میں کوئی بھی مسلم قبرستان میں طارق فتح کو دفنانے کی جگہ دینے کےلیے تیار نہیں تھا، سوال یہ ہے کہ زندگی بھر اسلام اور مولویوں کو کوستے کوستے مرنے والے طارق فتح کی آخری رسومات اس کے اہل خانہ مسلم قبرستان میں کیوں کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ تنویر حسن نامی یوزر نے لکھا کہ ’’طارق فتح کا خاندان اسے مسلم قبرستان میں کیوں دفناناچاہتا ہے جبکہ وہ اپنے آپ کے ملحد ہونے کااعلان کرچکا تھا‘‘۔ وہیں کناڈا میں موجود اردو خبر نامہ کے صحافی رانا سہیل نے لکھا کہ ’’طارق فتح کی سوچ اور خیالات سے اکثر پاکستانیوں اور مسلمانوں کو اختلاف تھا – طارق فتح کے نظریات سے اسی اختلاف کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی ميں يہ بات زیر بحث ہے کہ شاید مسلمان انہیں اپنے قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہ دیں تا ہم اس بات کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ فیملی کو کسی مسلم قبرستان کی انتظامیہ نے تدفین سے انکار کیا ہو – ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ میں صرف اس کے اہل خانہ شریک ہوں گے‘‘۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com