غازی پور: غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے بندہ جیل میں بند سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے سلسلے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں عدالت بی ایس پی ایم پی اور مختار کے بھائی افضال انصاری کو دو بجے سزا سنائے گی۔ 1996 میں چندولی میں مختار انصاری پر کوئلہ تاجر نند کشور رنگٹا اغوا اور قتل کیس اور کرشنا نند رائے قتل کیس کو جوڑ کر ایک گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔