نئی دہلی : پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اب کچھ راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ کووڈ کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کووڈ-19 اب پبلک گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نہیں رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ ہنگامی کمیٹی کے 15ویں اجلاس میں کیا گیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس، جس نے دنیا بھر میں 6.9 ملین سے زیادہ افراد کی جان لی ہے، وہ اب گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ 30 جنوری 2020 کو کووڈ کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا تھا۔ حالانکہ ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا ہے کہ کورونا اب بھی گلوبل ہیلتھ تھیریٹ برقرار ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جب کورونا کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا تھا تو چین میں کورونا کے 100 سے کم کیسز آئے تھے اور کوئی بھی نہیں ہلاک ہوا تھا ۔ تاہم 3 سال بعد ہلاکتوں کی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ گئی، جو کہ رپورٹ ہوئی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اس میں تقریباً 2 کروڑ لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہوں گی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کووڈ 19 گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ختم ہو گیا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عالمی صحت کیلئے خطرہ کے طور پر بھی کووڈ-19 ختم ہو گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق شرح اموات جنوری 2021 میں ہر ہفتہ 100,000 سے زیادہ افراد کی چوٹی سے دھیمی ہوگئی ہے اور 24 اپریل تک ہفتہ میں 3,500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا کو پبلک گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی سے ہٹانے کا فیصلہ گزشتہ ایک سال میں کووڈ کے معاملات میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کا اتنا بڑا اثر ہوا کہ اسکول سے دفاتر تک بند رہے۔ اس دوران بہت سے لوگ کشیدگی اور پریشانی سے گزرے۔ اس نے عالمی معیشت کو بھی تباہ کر دیا۔