معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار

نئی دہلی (پریس ریلیز )
موجودہ دورمیں میڈیا بہتر اندا ز میں حالات کو سمجھنے کا نہ صرف شعور پیدا کرتا ہے بلکہ رائے عامہ کو ہموار کرنے کا بھی ایک موثر ترین ذریعہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ہر شخص انفرادی و اجتماعی سطح پر میڈیا کا بھر پور استعمال کرتا نظر آتا ہے۔دوسری جانب میڈیا کا کام کسی بھی معاشرے میں مختلف افکار و نظریات کے حاملین کے درمیان مثبت بنیادوں پر روابط استوار کرنا ہے۔نیز میڈیا جمہوریت کے قیام و استحکا میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتا ہے جس کی بنا پر اسے جمہوریت کے چار ستوں میں سے ایک کہا گیا ہے۔اس پس منظرمیں ملک و سماج کی صحیح رخ پر تعمیر و ترقی اور خوشگوار فضا کے قیام میں ،اُن تمام طلبہ و طالبات کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جو ماس میڈیا کے کسی بھی کورس میں زیر تعلیم ہوں۔لہذا انہیں اپنی حیثیت اور ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔لیکن یہ احساس اسی وقت ممکن ہے جبکہ ملک و سماج کا باشعور اور مخلص طبقہ بھی اِن مستقبل قریب کے جرنلسٹ حضرات کو اہمیت دے اوراُن کے ساتھ تبادلہ خیالات مواقع فراہم کرے۔یہ اس لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھیں نیزاس لیے بھی کہ مثبت وژن کے ساتھ ایک دوسرے کے معاون و مددگار بنیں۔مقاصد کے پیش نظر میڈیا واچ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔میڈیا واچ گروپ وقتاً فوقتاً تبادلہ خیالات کے پروگرام منعقد کرواتا ہے،تاکہ طے شدہ مقاصد میں اسے کامیابی حاصل ہو۔
درج بالا مقاصد کے تحت بتاریخ 19؍مارچ2017بروز اتوار صبح 10بجے ، بمقام میڈیا ہال، مرکز جماعت اسلامی ہند، ایک اوپن ڈسکشن بعنوان”معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار”منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں ماس میڈیا میں زیر تعلیم طلبہ سے شرکت کی درخواست ہے۔ایسے طلبہ جو پرنٹ میڈیا میں internshipکے خواہش مند ہوں،میڈیا واچ گروپ سے وابستہ افراد انہیں نہ صرف internshipفراہم کروائیں گے بلکہ scholarshipاور نوکریوں کی فراہمی میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ماس میڈیا کے وہ طلبہ و طالبات جو اس پروگرا م میں شرکت کی خواہش رکھتے ہوں درج شدہ لنک پر رجسٹریشن فارم پر کریں:
https://mediawatch.typeform.com/to/q4BUb9