اکولہ فرقہ وارانہ فساد میں پولیس کارروائی سے خوف و ہراس کا ماحول جمعیۃ کے وفد کی حکام سے ملاقات ، بے گناہوں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، ضلع ایس پی کی یقین دہانی

آکولہ: ( پریس ریلیز ) گذشتہ دنوں آکولہ میں رو نما ہونے والے فرقہ وارنہ فساد کی وجہ سے بے جا گرفتاریوں کو روکنے ،بے گناہوں کو ہراساں نہ کرنے ،خوف و ہراس کی وجہ سے عوام کو نقل مکانی سے بچانے اور خاطیوں کے خلاف سخت کروائی کرنے کے سلسلے میں آج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں ایک نمائند ہ وفد نے ضلع ایس پی سندیپ بھوگے سے ملاقات کی اور گرفتاریوں کی وجہ سے مسلمانوں میں پائی جا رہی بے چینی اور خوف و ہراس سے واقف کرایا، ،جس پر ضلع ایس پی نے وفد کو تیقن دیا کہ کسی بھی بے گنا ہ کو ہراساںنہیں کیا جائے گا ا ور جن لوگوں نے شہر کے پر امن ماحول کو خراب کیا ہےان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔اس وفد میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب سمیت مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ) مولانا وصی اللہ مظاہری صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع آکولہ ) مفتی ذکراللہ صاحب ( جنرل جمعیۃ علماء ضلع آکولہ )مولانا محمد حنیف صاحب ( خازن جمعیۃ علماء شہرآکولہ ) نعمان خان صاحب ( سکریٹری جمعیۃ علماء شہرآکولہ )حافظ نوید صاحب حافظ عابد صاحب و دیگر شامل تھے ۔ واضح رہے کہ فرقہ پر ست عناصر قانون کی پرواہ کئے بغیرملک کے امن و آشتی کو ختم کرنے اور اقلیتی طبقہ با الخصوص مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لئے پوری طرح سرگرم ہوچکے ہیں، جس کا تازہ ثبوت گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک متنازع پوسٹ کی وجہ سے آکولہ میں ہونے والا فرقہ وارنہ فساد ہے ،جس میں فسادیوں نے شہر کے پر امن ماحول کوخراب کیا تھا جس کے نتیجہ میں دو گروپ آپس میں بھڑ گئے تھے اور پتھرائو آگ زنی کے نتیجے میں مسلمانوں کے املاک اور گاڑیوں کو نشانا بنایا گیا تھا ،پولیس کی مداخلت کی وجہ سے حالات قابو میں ہیں شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی کرفیو برقرار ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com