موتیہاری: ( فضل المبین) ڈھاکہ کے کسمہوا میں جاری سہ روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع آج مفتی قمر نسیم قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر اختتام پذیر ہوا جس میں تقریبا 50 ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی۔ یہاں اللّٰہ کے حضور ساری دنیا، انسانیت اور عالم اسلام کی بہتری اور امن وامان کے لیے گڑگڑاکرا دعائیں کی گئی۔ اس سے قبل مولانا نے کئی گھنٹوں تک بیان جاری رکھا۔
اس موقع پر مفتی قمر قاسمی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ: جس طرح ہم دنیاوی امور میں توجہ دیتے ہیں اور نفع و نقصان کو سامنے رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں آخرت اور قبر وحشر کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرنی ہے، اگر ایسا نہ کیا تو اتنا بڑا نقصان ہوگا کہ اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جمع ہونا اللہ رب العزت کی رضا اور حضور اکرم کی سنتوں کی اتباع اور اسے چل پھر کر پورے عالم میں عام کرنا ہے ۔
وہیں آج اجتماع سے مولانا شمس الدین آسام ، مولانا مظہر سوپولوی نے بھی خطاب کیا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ کا جمعہ کو آغاز ہوا تھا ۔ پہلے دن مشورے اور انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اور علمائے کرام کے بیانات جاری رہے۔
اس دوران علماء نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔
اتوار کو بھیر بھاڑ کی وجہ سے تمام انتظامات کیے گئے تھے اور گروپ ترتیب دیے گئے تھے۔ ٹریفک کے نظام کو درست رکھنے کے لئے رضا کاروں کی بڑی تعداد مستعد نظر آئی ۔ اس دوران مقامی لوگوں کی جانب سے باہر سے آنے والے مہمانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ۔
شدید گرمی کے پیش نظر پانی کے جگہ جگہ پر انتظامات کیے گئے تھے ۔
کسمہوا کے میلہ گاچھی وسیع میدان میں ہر ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ کھانے پینے اور طبی امداد کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔
ایک تخمینہ کے مطابق شدید گرمی کی پرواہ کئے بغیر 50 ہزار لوگوں نے اپنی شرکت کو یقینی بنائی ۔
غور طلب ہو کہ: دینی مزاج رکھنے والے باشندگان کسمہوا اہالیان بستی نے تبلیغی جماعت کے ضلعی سطح کے ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اطراف کے بستیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ احباب جماعت نے جس جگہ پر اس پرگرامکا اسٹیج بنوایا ھے وہ بھت سی صاف شفاف پر سکون اور ایک طویل و عریض باغ مین گھنے درختون کے زیر سایہ تھا جو جگہ ہر چہار طرف سے پیدل و گاڑیوں کے آنے جانے کا بھت ھی بہتر اور مسطح راستون سے جڑا ہوا تھا جہاں علماء کرام دین کی بہت ہی اثر آمیز اور روح افزا گفتگو خاص کر اسلامی فرائض و سنن و نوافل کے ساتھ اسلامی آداب و اخلاقیات پر خوب واضح اور تسلی بخش روشنی ڈالی ۔
یہ اجتماع مولانا انیس الرحمن ترکولیاوی کے زیر امارت منعقد ہوا۔ جبکہ اس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں حافظ عبد الکافی ، مولانا حسین اختر ، زاہد کمال ، حاجی سلیم ، حاجی ریاض ، حاجی اسلم ، مولوی امان اللہ ، اسرار رحمانی ، شاہین اقبال ، سرفراز انور ، ڈاکٹر معصوم کمالی ، محمد پیارے ، شبنم کملی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا ۔
وہیں اس موقع پر جمعیت علماء مشرقی چمپا رن کے نائب صدر و ڈھاکہ جامع مسجد کے امام مولانا نذر المبین ندوی ،
مولانا مظہر سوپولوی ، مولانا قیصر ارریاوی ، ڈاکٹر آفتاب عالم علیگ ، مولانا ساجد امان اللہ ، مولانا امان اللہ مظاہری ، قاضی اطہر جاوید قاسمی ، مفتی نثار احمد قاسمی ، ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور ، ایم ایل سی فاروق شیخ ، سابق ایم ایل اے فیصل رحمان ، مولانا مجیب الرحمٰن ، مولانا سیف الاسلام ندوی ، مولانا فردوس قاسمی ، قاری علاء الدین ، مولانا کوثر ، قاری اسرافیل ، مفتی انیس الرحمن ، سمیت سیکڑوں علماء ، ائمہ و غیرہ نے شرکت کی ۔