اودھیش رائے قتل معاملے میں مختار انصاری مجرم قرار، 32 سال بعد آیا فیصلہ

وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے مختار انصاری سے متعلق 32 سال پرانے کیس میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ وارانسی کی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مختار انصاری کو مجرم قرار دیا ہے۔ پیر یعنی آج عدالت نے مختار انصاری کو اودھیش رائے قتل معاملے میں مجرم قرار دیا۔ مختار انصاری کو عدالت لنچ کے بعد سزا سنائے گی۔ اس معاملے میں مختار انصاری سمیت پانچ لوگ ملزم ہیں۔

دراصل اودھیش راج کانگریس لیڈر اجے رائے کے بھائی ہیں۔ عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے اجے رائے نے کہا، ‘ان کا 32 سال کا انتظار آج ختم ہونے والا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا’۔ ادھر فیصلے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پورے کورٹ کمپلیکس کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اودھیش رائے کو 3 اگست 1991 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تب اودھیش راج اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ کانگریس لیڈر اجے رائے کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ اسی وقت وہاں ایک ماروتی وین آئی اور بہت سے لوگ اس وین سے باہر نکلے۔ ان لوگوں نے اودھیش رائے پر گولی چلائی۔ گولیوں کی آواز سے اردگرد کا پورا علاقہ گونج اٹھا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com