مظفر پور: (ملت ٹائمز) ملک کی مشہور تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی بہار یونٹ کے دفتر کا افتتاح گذشتہ کل مظفر پور میں عمل میں آیا ۔ معروف دانشور پروفیسرڈاکٹر ابوذر کمال صدر مسلم مجلس مشاورت بہار نے نئے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر مشاورت بہار کے سکریٹری محمد شعیب ، شاہ علی قادری ، قیصر عالم ، سید ریاض احمد ، شبیر انصاری ،اشتیاق احمد ، سید ریاض احمد سمیت متعدد ممبران اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ۔
اس موقع پر مشاورت بہار کے ڈاکٹر ابوذ کمال الدین نے کہاکہ مشاوت ہندوستان کی ایک موقر اور تاریخ تنظیم ہے جس نے ہر مشکل موقع پر مت اسلامیہ کی رہنمائی کی ہے اور قیادت کا فریضہ نبھایاہے ۔ حالیہ دنوں میں بھی بہار سمیت پورے ملک میں مسلمانوں کو مختلف بحران اور پریشانیوں کا سامناہے جس حل کیلئے اور مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے مشاورت کی کوششیں جاری ہے اور ہم سب اپنا فریضہ نبھاتے رہیں گے ۔