پٹنہ میں اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے راہل گاندھی صداقت آشرم میں کریں گے خطاب

پٹنہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعہ کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت سے قبل پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں پارٹی کے حامیوں سمیت 10000 سے زیادہ لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے صداقت آشرم جائیں گے جہاں وہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔

آئی اے این ایس سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے سابق ریاستی صدر اور ایم ایل سی مدن موہن جھا نے کہا راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے صداقت آشرم آئیں گے اور پھر 1، ونے روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ کے دفتر جائیں گے۔ مدن موہن جھا نے کہا کہ ”ہم نے اپنے قائدین کے استقبال کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ ہم نے دفتر کے احاطے میں اور اس کے آس پاس ان دونوں رہنماؤں کے بڑے بڑے پوسٹر بھی لگائے ہیں۔”

جھا نے مزید کہا کہ ہماری کور کمیٹی کے ارکان، پارٹی انچارج، ریاستی صدر، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور دیگر قائدین اس موقع پر موجود رہیں گے۔ راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی موجودگی ہمارے حوصلے بلند کرے گی۔ پروگرام کے دوران راہل گاندھی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ 10000 سے زیادہ لوگ اور پارٹی کے حامی آشرم میں جمع ہوں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ صداقت آشرم کی تعمیر مولانا مظہر الحق نے 1921 میں کروائی تھی۔ یہ اشوک راج پتھ پر گنگا کے کنارے واقع ہے۔ یہ جگہ پٹنہ ہوائی اڈے سے 7 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com