کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

ممبئی: جے پور -ممبئی ایکسپریس میں RPF جوان پر فائرنگ: ASI سمیت 4 ہلاک؛ یہ واقعہ مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

جے پور۔ممبئی ایکسپریس (12956) میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کانسٹیبل نے اپنی خودکار رائفل سے فائرنگ کی۔ اس میں آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 مسافر مارے گئے۔ جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین کے B-5 کوچ میں فائرنگ کی گئی

ملزم کانسٹیبل چیتن کمار چودھری نے سب سے پہلے ایسکارٹ ڈیوٹی انچارج ٹیکا رام مینا پر گولی چلائی۔ اس کے بعد وہ دوسرے ڈبے میں گیا اور تین مسافروں کو گولی مار دی۔

یہ واقعہ صبح 5.23 بجے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ملزم جوان دہیسر اسٹیشن کے قریب ٹرین سے اتر کر بھاگ گیا۔

ویسٹرن ریلوے نے بتایا کہ ملزم جوان کو اس کے ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس جوان کو پوچھ گچھ کے لیے بوریولی تھانے لے گئی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم نے ایسا کیوں کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com