نئی دہلی، (ملت ٹائمز )
وزیر اعظم مودی آج کل اسمبلی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں ، وہیں آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو ان پر مسلسل نشانہ سادھ رہے ہیں۔لالو یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ میرا کیا ہے؟ تھیلے اٹھاکر چل دوں گا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس چھپے تھیلے میں امبانی، اڈانی کے علاوہ اور کون 2 سے جھولے جھمیلے بھرے ہوئے ہے۔دراصل، وزیر اعظم مودی نے کئی ریلیوں میں کہا کہ میرا کیا ہے، میں تو فقیر ہوں، تھیلے اٹھاکر چل دوں گا اور یہ سچ ہے کہ اسی فقیری نے انہیں غریبوں کے حق کی لڑائی لڑنے کی طاقت دی ہے۔لالونے کہا کہ مودی کہتے ہیں میرا کیا؟ تھیلے اٹھاکر چل دوں گا،لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس چھپے جھولے میں امبانی، اڈانی کے علاوہ اور کون- 2سے جھولے جھمیلے بھرے ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے لالو نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ملک نے ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو سینے پر اپنی پارٹی کا نشان چسپاں کرکے نیز مذہب اور ذات کی بات کر کے ہم وطنوں کے جذبات کو بھڑکانے کا کام کرتا ہو۔ف اتنا ہی نہیں ،لالو یادو نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ آپ پی ایم ہیں صاحب! ملک میں شمشان بنانے اور کسانوں کے بل معاف کرنے سے کسی نے روکا ہے کیا؟ 56انچ والا شخص ڈرپوک طریقے سے ملک کو گمراہ نہیں کرتا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو فتح پور کی اپنی انتخابی ریلی میں سماج وادی پارٹی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ گاؤں میں اگر قبرستان بنتا ہے تو شمشان بھی بننا چاہیے ، رمضان میں بجلی ملتی ہے تو دیوالی پر بھی بجلی ملنی چاہیے ، ہولی پر بجلی ملتی ہے تو عید پر بھی بجلی ملنی چاہیے ، ذات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے ، اونچ نیچ نہیں ہونا چاہیے ۔