جیل سے اچانک منتقل کرنے پر اعظم خان نے انکاؤنٹر کا خدشہ ظاہر کیا

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ نیوز پورٹل ‘آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اعظم خان کو اتوار کی صبح تقریباً پونے پانچ بجے رام پور ڈسٹرکٹ جیل سے باہر لایا گیا۔ ذرائع کی مانیں تو اعظم کو سیتا پور جیل منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ہردوئی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد اعظم خان نے اپنے انکاؤنٹر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اعظم خان کی اہلیہ اور راجیہ سبھا کی سابق رکن پارلیمنٹ تنزین فاطمہ کو رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیٹے عبداللہ اعظم کے دوہرے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے معاملے میں عدالت نے 18 اکتوبر کو اعظم خان، ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکورٹی میں رام پور ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا تھا، لیکن اتوار کی صبح 4:40 بجے انہیں رام پور ڈسٹرکٹ جیل سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ایس پی لیڈر اعظم خان کو سیتا پور جیل بھیجا جا رہا ہے جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو ہردوئی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اعظم خان کو جیل سے باہر لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا انکاؤنٹر بھی ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبداللہ کو پولیس وین میں لے جایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کو پولیس کی گاڑی میں لے جایا گیا ہے۔ جب پولیس ٹیم نے اعظم کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تو اس نے کہا کہ وہ سیٹ کے بیچ میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ سائیڈ سیٹ پر ہی بیٹھیں گے۔ جبکہ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر درمیان میں بیٹھنے کو کہا جا رہا ہے۔ اس پر اعظم نے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہماری عمر ہو گئی ہے، آپ لوگ صرف ہماری عمر کا خیال رکھیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com