ملت ٹائمز کے رکن مشہور نوجوان صحافی عمر فاروق قاسمی کو صدمہ

مدہوبنی : ( نوراللہ محمودی / ملت ٹائمز ) مشہور قلم کار نوجوان صحافی مولانا عمرفاروق قاسمی کے چچا جناب ابونصر رضوی عرف روشن بابو کا آج انتقال ہوگیا ان کی عمر 65 سال تھی، کچھ روز قبل برین ہیمبریج ہوگیا تھا، پارس ہاسپٹل سمیت کئی ڈاکٹروں سے علاج کرایا گیا لیکن سب بےسود رہا ۔ ان کے جنازے کی نماز آج بعد نماز مغرب مولانا عمر فاروق قاسمی نے پڑھائی موصوف کو قبر میں ان کے صاحبزادے جاوید نصر رضوی اور بھتیجے قاری صالحین نے اتارا اس موقع سے ان کے داماد مفتی تفضیل قاسمی نے دعا کرائی۔ جنازے میں مدررسہ محمود العلوم دملہ کے اساتذہ سمیت علاقے کے سینکڑوں افراد اہم شخصیات نے شرکت فرمائی۔ قارئین سے درخواست ہے کہ موصوف کے لیے دعائے مغفرت کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔ آمین۔

SHARE