شانتا پورم (کاشف حسن) جامعہ اسلامیہ شانتاپورم میں امسال بڑے پیمانے پر دوروزہ جلسئہ تقسیم اسناد کا پروگرام 30 اور 31 دسمبر 2023 منعقد ہونے جا رہا ہے ہے ،جس میں ملک و بیرون ملک سے علماء کرام، دانشواران، سماجی کارکنان، اور سیاسی لیڈران تشریف لارہے ہیں۔
یہ اجلاس مختلف پروگرام پر مشتمل ہوگا جس میں اکیڈمک کانفرنس ، لیڈرس میٹ، تقسیم اسناد اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔
ان پروگرام میں ہندوستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمااکرام ، سماجی کارکنان کے علاوہ سیاسی لیڈران ودانشوران مختلف موضوعات پر اظہال خیال فرمائیں گے. اسی طرح ملیالم اور اردو زبان میں متوازی اجلاس ایک ساتھ منعقد کیے جائیں گے. اردو زبان کے تحت اردو کانفرس منعقد کیا جائے گا. “اردو کانفرنس” میں اردوداں دانشوران قوم وعلماء امت اور قائدین ملت مختلف عناوین پر اظہار خیال کریں گے۔
جن میں تین عناوین بہت اہم ہیں ۔
1. یندوستان کے دینی تعلیمی ادارے ،خصوصیات اور استفادے کی راہیں
2. ہندوستانی مسلمانوں کا مستقبل
3. فلسطین- ادباء اور شعراء کی نظر میں
ان تین عناوین کے تحت ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانان عظام اپنی قیمتی ووقیع آراء پیش کریں گے.
معزز مہمانوں کی فہرست میں سے کچھ اہم نام مندرجہ ذیل ہیں ۔
1.حضرت مولانا محمد فضل الرحمن مجددی صاحب. (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)
2. محترم جناب انجینئر سید سعادت اللہ حسینی صاحب. (امیر جماعت اسلامی ہند)
3. حضرت مولانا مفتی ثناءالھدی قاسمی صاحب (نائب ناظم امارت شریعہ بہارو اڈیشہ وجھارکھنڈ)
4. ڈاکٹر محي الدين غازی صاحب، (سكريٹری تصنیفی اکیڈمی جماعت اسلامی ہند)
5. مولانا کمال اختر ندوی صاحب (استاذ تفسیر، دار العلوم ندوة العلماء لکھنو)
6. مولانا عبدالسبحان ندوی ناخدا صاحب بھٹکلی (نائب ناظم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی، تکیہ کلاں یوپی )
7. مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر المعهد العالی الإسلامی حيدرآباد، وجنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ)
8- مولانا محمد رفیع کلوری عمری صاحب (مدیر ادارہ تحقیقات اسلامی،جامعہ دارالسلام عمرآباد و مدیر اعلی ماہنامہ راہ اعتدال عمرآباد)
9. محترم جناب عبد القدیر صاحب
(چیر مین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن)
10. محترم جناب احمد حسن عمران صاحب (سابق راجیہ سبھا ایم پی
ایڈیٹر ڈیلی نیوز پیپر “کولم”کولکاتہ، مغربی بنگال)
11-ڈاکٹر محمد هاشم ندوى صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر، پی جی سیکشن، دار الهدى ، كيرلا)
اور جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئےمولانا عبد الرحمن فلاحی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر الجامعہ الاسلامیہ شانتاپورم کیرالا۔) ان پروگرام اظہار خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرلا ہندوستان میں جدید طرز کی منفرد یونیورسٹی ہے،جہاں جدید طرز پر دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے،اور اسلامی خطوط پر نئی نسل کی مکمل تربیت اور شخصیت سازی کا کام انجام دیا جاتا ہے،اسی طرح مختلف سطح پر ملت اسلامیہ کے لیے قیادت فراہم کرنا بھی یونیورسٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔