زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے کیا انکار

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے تل ابیب میں شیبا ہیلتھ مرکز کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے مطابق نیتن یاہو نے غزّہ کے برّی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے لئےشیبا ہیلتھ سینٹر کے شعبہ ری ہیبیلی ٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

خبر کے مطابق زخمیوں میں سے بعض نے نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد فوجی نمائندے اور وزارت اعظمیٰ کے حکام، نیتن یاہو سے ملاقات قبول کرنے والے فوجیوں کو سینٹر کے نسبتاً تنہا حصّے میں جمع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

اس دوران وزارت اعظمیٰ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو کے دورہ ‘شیبا صحت مرکز’ کا اور 7 اکتوبر کو زخمی ہونے والے شہریوں اور غزّہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com