رانچی میں مسلم بچوں کو پولیس اہلکار نے پیٹا، کہا “ٹوپی والے سب ہوتے ہیں دہشت گرد”

دہلی(ملت ٹائمس) جھاڑکھنڈ کے رانچی کے ہند پیڑی علاقے میں پولس نے ایک بچے کو اس لیے پیٹا ہے کہ اس نے وہاں سے گزرتے ہوئے ایک کمنٹ کر دیا تھا

خبر ہے کہ مدرسے کے کچھ بچے پولیس اسٹیشن کے پاس سے گزر رہے تھے جو کہ کسی کے گھر قرآن پڑھنے جارہے تھے تبھی اُس میں سے ایک بچہ حذیفہ امتیاز نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ “یہاں پر بدمعاشی مت کرنا،یہاں ماموں لوگ رہتے ہیں” یہ سنتے ہی ایک پولیس اہلکار نے آکر بچے کو پکڑا اور اندر لے جاکر پیٹنے لگے

حذیفہ نے بتایا کہ “اُس کے ساتھیوں نے چھوڑ دینے کی اپیل کیا تو اُن سب کو بھی وہ پیٹنے لگے”

بچوں نے بتایا کہ وہ اس دوران گالیاں بھی دیتے رہے اور کہا کہ ٹوپی والے سبھی دہشت گرد ہوتے ہیں،اس دوران پولس اسٹیشن میں بیٹھا ایک شخص کہتا رہا کہ اور مارو ان کو

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com