غازی آباد کا نام بدلنے کےلئے کارپوریشن سے قرار داد پاس،تین نام یوگی آدتیہ کو بھیجے

دہلی :(ملت ٹائمس) غازی آباد کا نام بدلنے کی بحث کے بیچ غازی آباد میونسپل کارپوریشن نے قرار داد پاس کر دیا ہے،کارپوریشن نے قرار داد پاس کر تین ناموں کا مشورہ اُتر پردیش حکومت کو دیا ہے جس میں “گج پرستھ”، “دودھیشور ناتھ نگر” اور “ہرندی پورم” نام شامل ہے

اس موضوع پر غازی آباد کی میئر سنیتا دیال کا بیان میڈیا میں آیا ہے “لوگ نام بدل کر اچھا نام رکھنے کےلیے کہ رہے ہیں،اس لیے تین ناموں کا مشورہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا گیا ہے،کیونکہ نام بدلنے کا فیصلہ اُن کو ہی لینا ہے تو وہ سب سے مشورہ کر نام رکھ لیں گے”

کارپوریشن کے اس قدم کا دودھیشور ناتھ مندر کے مہنت نے استقبال کیا ہے اور کہا کہ “میری ملاقات وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ہوئی تھی تو میں نے ان تینوں نام کی رائے اُن کے سامنے رکھ کر نام بدلنے کی درخواست کیا تھا ،جس پر انہوں نے غور کرنے کا یقین دلایا”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com