رام مندر کے افتتاح میں نہیں جائیں گے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے,سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن،بتایا آر.ایس.ایس و بھاجپا کا پروگرام

نئی دہلی : (ملت ٹائمس) 22 جنوری کو ایودھیا میں منعقد ہونے جارہے رام مندر کے افتتاحی اجلاس میں ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملکا رجن کھڑگے اور پارٹی کی سابق چیف سونیا گاندھی نے جانے سے انکار کر دیا ہے

اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ “بھگوان رام کی پوجا کروڑوں ہندوستانی کرتے ہیں،مذہب ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے،لیکِن سالوں سے بھاجپا اور آر.ایس.ایس رام مندر مسئلہ کا سیاسی استعمال کر رہی ہے،صاف ہے کہ ایک نا مکمل مندر کا افتتاح بھارتیہ جنتا پارٹی و آر.ایس.ایس سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے کر رہی ہے”

کانگریس نے کہا کہ “سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اور لوگوں کے عقیدے کے احترام میں پارٹی کے قومی صدر ملكارجن کھڑگے،سابق چیف سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر انجن چودھری اس دعوت سے انکار کرتے ہیں”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com