ریلٹی ٹیلی ویژن شو ‘بگ باس 17’ جیتنے والے اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی اپنے وعدے کے مطابق ٹرافی لے کر آج اپنی رہائش ممبئی کے ڈونگری علاقے میں پہنچے۔ ڈونگری میں منور فاروقی کے پہنچتے ہی ان کے چاہنے والے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سڑکوں پر جمع ہو گئی۔ سبھی نے منور فاروقی کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اس کی جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں وہ حیران کرنے والی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے منور فاروقی کو انسانوں کے سیلاب نے گھیر رکھا ہے۔
https://twitter.com/EshaxJiya/status/1751996259483685145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751996259483685145%7Ctwgr%5E05d102d926516dfbeb3400326119b967122f7bee%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fapi-news.dailyhunt.in%2F
منور فاروقی کے ڈونگری پہنچنے کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ ایک کار کی چھت سے اپنے چاہنے والوں کا استقبال قبول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ کار سے باہر بھی آئے اور ہاتھ ہلا کر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران منور سفید جیکٹ اور جینس پہنے ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ بگ باس فاتح منور فاروقی ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم اور ایک ہنڈئی کریٹا کار بھی اپنے ساتھ لے کر ڈونگری پہنچے ہیں۔ بگ باس کے گھر میں انھوں نے 105 دن گزارے اور دیگر چار بڑے دعویداروں انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ابھشیک کمار و ارون مہاشیٹی کے ساتھ ٹاپ-5 میں بنے رہے۔ بگ باس کے گھر میں منور کو بادشاہ، رفتار، ایمیوے بنٹائی، گنیش آچاریہ، کرن کندرا، ایم سی اسٹین اور پرنس نرولا جیسی کئی مشہور ہستیوں سے بہت اچھی حمایت حاصل ہوئی۔
https://twitter.com/pinkvilla/status/1751932184037089464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751932184037089464%7Ctwgr%5E05d102d926516dfbeb3400326119b967122f7bee%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fapi-news.dailyhunt.in%2F
اس متنازعہ ریلٹی شو کو جیتنے کے بعد منور فاروقی نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ بھی کیا گیا جس میں میزبان سلمان کے ساتھ ٹرافی پکڑے ہوئے انھوں نے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ منور نے تازہ سیزن میں رہنمائی کے لیے بالی ووڈ سپراسٹار کے تئیں اپنا اظہارِ تشکر پیش کیا تھا۔ ساتھ ہی انھوں نے اپنے شیدائیوں کو حمایت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ کیپشن میں انھوں نے لکھا تھا ”بہت بہت شکریہ، آپ کی محبت اور سپورٹ کے لیے، آخر کار ٹرافی ڈونگری آ ہی گئی۔ رہنمائی کے لیے بڑے بھائی سلمان خان سر کا خصوصی شکریہ۔”
https://twitter.com/sdn789_/status/1751997126564106560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751997126564106560%7Ctwgr%5E05d102d926516dfbeb3400326119b967122f7bee%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fapi-news.dailyhunt.in%2F
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 17 کے دوران مشکل سفر طے کرنے والے منور نے اداکار ابھشیک کمار کو شکست دے کر فائنل مقابلہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی کامیڈین اب ایک ہی فارمیٹ میں دو ریلٹی شو جیتنے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ منور فاروقی نے کنگنا رانوت کے ذریعہ میزبانی کیے گئے اسٹریمنگ ریلٹی شو ‘لاک اَپ’ میں بھی فتحیابی حاصل کی تھی۔