یوپی کے بریلی میں زبردست ہنگامہ، مولانا توقیر رضا خان کی حمایت میں سڑکوں پر لوگوں کا جن سیلاب ، شاہ مت گنج بازار میں ہوئی پتھر بازی

بریلی: مولانا توقیر رضا خان کے احتجاج کے درمیان شاہ مت گنج علاقے میں پتھراؤ کیا گیا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ ڈی ایم نے کہا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آر آئی درج کی جائے گی۔

مولانا توقیر رضا خان کے ‘جیل بھرو’ تحریک کے مطالبے کے بعد اتر پردیش کے بریلی میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ نماز جمعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ نماز کے بعد مولانا توقیر رضا نے لوگوں سے خطاب کیا اور پھر گرفتاری کے لیے اسلامیہ گراؤنڈ کی طرف جانے لگے۔ اس دوران پولیس نے ان کے حامیوں کو راستے میں روکنے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے حامی ناراض ہوگئے اور انہوں نے بیریکیڈ کو توڑ دیا۔ تاہم پولیس کی جلد بازی اور دانشمندی کی وجہ سے حالات خراب نہیں ہوئے۔ لیکن یہاں سے کچھ دور شاہ مت گنج علاقے میں پتھراؤ ہوا۔ پتھراؤ کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق بارہدری تھانہ علاقے کے شاہ مت گنج علاقے میں پتھراؤ ہوا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ ڈی ایم نے کہا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آر آئی درج کی جائے گی۔ موقع پر بھاری نفری تعینات ہے۔ فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ امن برقرار ہے۔

پتھراؤ کے بعد کا منظر

 پتھر بازی کا یہ واقعہ بازار میں پیش آیا۔ تصویر میں دکان کے قریب پھول بکھرے نظر آ رہے ہیں۔ بائک وغیرہ بھی گرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فی الحال موقع پر پولیس فورس موجود ہے اور حالات معمول پر ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com