امریکہ میں ایک ہند نژاد شہری کا قتل ”امریکہ سے دفع ہوجاو“کے لگائے گئے نعرے

واشنگٹن(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہندوستانی شہری کو ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سفید فام امریکی شہری نے چیختے ہوئے ہند نژاد شہریوں کے ایک گروپ سے کہا ”امریکا سے دفع ہوجاو“ اوراس کے ساتھ ہی اس نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک ہند شہری ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایف بی آئی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے