نئی دہلی: (پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل نے الیکٹورل باو ¿نڈ پر سپریم کورٹ کے آئے فیصلہ کو اہم اور وقت کی ضرورت قرار دیا، کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری شیخ نظامِ الدین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو کئی مرتبہ موقع دیا گیا لیکن اس نے سیاسی پارٹیوں کو ملے چندہ کا ڈیٹا جمع نہیں کیا، اس کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا سی بی آئی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے جس میں جون تک مہلت مانگی گئی تھی، سپریم کورٹ نے 12 مارچ تک ہر حال میں بینک کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے جو بہت اہم ہے۔
شیخ نظامِ الدین نے مزید کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو ملنے والے چندہ کا حساب ضروری ہے، عوام کو اس تفصیلات جاننے کا دستوری حق حاصل ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو کہاں سے فنڈ اور چندہ آتا ہے اور کون لوگ ہیں اس کے پیچھے ہیں۔