مولانا ابرار احمد قاسمی تعلیمی میدان کے ایک عظیم انسان تھے: مولانا محمد شمیم عادل قاسمی

مدھوبنی: (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ فیضان القرآن کٹھیلا،کے مہتمم،جمعیۃ علماء ہند ضلع مدھوبنی کے صدر،مدرسہ اسلامیہ محمود العلوم دملہ کے سابق مہتمم،معروف عالم دین مولانا ابراراحمدقاسمی کے انتقال پر،مولانا محمد شمیم عادل قاسمی، بانی وناظم جامعۃالطیبات وزیرآباد دہلی نے شدید رنج وغم کااظہار کیا اورمولانا کی وفات کومیدان تعلیم وتربیت کاایک عظیم خسارہ قرار دیا، مولانا محمد شمیم عادل قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا ابرار احمد قاسمی دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فاضل اور باصلاحیت عالم دین تھے، فراغت کے بعددینی اداروں میں درس وتدریس،اورمدرسہ تجوید القرآن، سمڈیگا ضلع رانچی میں صدر مدرس اوراہتمامت کے عہدہ پرفائز ہوکردینی وتعلیمی خدمات بحسن وخوبی انجام دیا، اس کے بعد مولانا مرحوم مدرسہ اسلامیہ محمود العلوم دملہ میں تقریبا بیس سال تک بحیثیت مہتمم رہے،اوراپنے دوراہتمامت میں مدرسہ کو تعلیمی وتربیتی اورتعمیری اعتبار سے بہت بلندی تک پہونچایا، مدرسہ کے لئے آپ نے کافی زمین کی خریداری بھی کی، اس وقت مدرسہ کی شہرت و مقبولیت بہارکے دوردراز علاقوں میں تھی،اساتذہ اورطلباء کے درمیان بیحد مقبول، بارعب اور باوقار تھے، علاقائی سطح پربھی آپ کی بڑی اہمیت تھی،ملی اورسماجی کاموں میں بھی اللہ نے آپ کونمایاں مقام عطاء کیاتھا، مولانا محمد شمیم عادل قاسمی نے کہاکہ مولانا مرحوم نصف صدی سے زائدتعلیمی ،ملی وسماجی خدمات کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دیاہے، جامعہ اسلامیہ فیضان القرآن کٹھیلا جوعلاقہ کی بچیوں کے لئے تعلیم وتربیت کے اعتبار سے بخاری شریف تک کابہترین اورمثالی ادارہ ہے،آپ اس کے بانی ومہتمم تھے، آپ ہمت وجرات کے پہاڑ ،دینی قائدو رہنما، اور میدان تعلیم وتربیت کے ایک عظیم انسان تھے ، مولانا ابرار احمد قاسمی، اپنی بے شمارخصوصیات و کمالات، ملی وسماجی، دینی وتعلیمی خدمات کی وجہ کرھمیشہ یادکئے جاتے رہیں گے، غم کی اس گھڑی میں ھم مولانا مرحوم کے جملہ پس ماندگان ،خاص طورپر مولانا شہاب الدین قاسمی،مولانارضاء الدین قاسمی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،اورتعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں،اللہ پاک مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرماۓ ،جنت نصیب فرمائے ،امت کونعم البدل عطاء فرمائے جملہ متعلقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے آمین۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com