مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس خبر کی تصدیق ہو گئی کہ نائب صدر سولوس کلاس چلیما طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ 10 جون کی صبح ملاوی کے نائب صدر چلیما اور دیگر 9 افراد کو لے کر پرواز بھرنے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دعاؤں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ بہت تلاش کے بعد آج صبح طیارہ کا ملبہ ایک جنگل میں برآمد ہوا اور ساتھ ہی اس میں سوار سبھی لوگوں کی موت سے متعلق تصدیق ہو گئی۔
BREAKING NEWS:
Malawi Vice President Saulos Chilima and 9 others confirmed dead in a plane crash.The plane has been found and all 10 on board are dead!
Deepest condolences to the Government of Malawi, VP Chilima family (VP and his wife were on board) and the families of the… pic.twitter.com/upSTE63aT2
— Alinur Mohamed (@AlinurMohamed_) June 11, 2024
ملاوی کے صدر لاجرس چکویرا نے ملک کو جانکاری دی کہ طیارہ جنوبی افریقی ملک کی راجدھانی لیلونگوے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9.17 بجے (پیر کو) روانہ ہوا تھا اور اسے 45 منٹ بعد ہی اپنی منزل پر پہنچ جانا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارہ کو واپس لوٹنے کی ہدایت دی، جس کے بعد ایئر ٹریفک اتھارٹی کا رابطہ اس طیارہ سے ٹوٹ گیا۔ بعد ازاں طیارہ کی تلاش کے لیے ایک بڑی تلاشی مہم چلائی گئی۔ گھنٹوں چلی اس مہم کے بعد طیارہ کا ملبہ چکن گاوا جنگل کے پہاڑ میں ملا۔ صدر لاجرس چکویرا نے یہ بھی بتایا کہ طیارہ میں سوار سبھی 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
نائب صدر کی موت سے متعلق تصدیق ہونے کے بعد ملاوی حکومت کا آفیشیل بیان بھی سامنے آیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ”نائب صدر، عزت مآب ڈاکٹر سولوس کلاس چلیما کو لے جا رہا طیارہ آج صبح چکن گاوا جنگل میں برآمد ہوا ہے۔ بدقسمتی سے طیارہ میں سوار سبھی لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ صدر نے قومی غم کا اعلان کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ آج سے لے کر آخری رسومات کے دن تک سبھی پرچم نصف جھکے رہیں گے۔”