کویت کی ایک عمارت میں آج آگ لگنے کے سبب 41 سے زائد افراد کی موت واقع ہو گئی ہے اور کم و بیش 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں کم از کم 40 ہندوستانیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے اور تقریباً 30 ہندوستانی زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”کویت میں آگ لگنے کا واقعہ غمناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان سبھی کے ساتھ ہیں جن کے اپنے اس حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ کے ذریعہ اس واقعہ پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔”
The fire mishap in Kuwait City is saddening. My thoughts are with all those who have lost their near and dear ones. I pray that the injured recover at the earliest. The Indian Embassy in Kuwait is closely monitoring the situation and working with the authorities there to assist… https://t.co/cb7GHN6gmX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2024
اس دردناک حادثہ پر کانگریس کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ‘ایکس’ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ”کویت کی ایک بلڈنگ میں آگ لگنے سے کئی ہندوستانیوں کی موت سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ کانگریس کنبہ حادثے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ مہلوکین کے کنبہ کو یہ تکلیف برداشت کرنے کی طاقت دے۔”
कुवैत की एक बिल्डिंग में आग लगने से कई भारतीयों की मौत की दुखद खबर सामने आई है।
कांग्रेस परिवार हादसे में जान गंवाने वालों के परिवार के प्रति संवेदनाएं व्यक्त करता है।
ईश्वर से प्रार्थना है कि वह मृतकों के परिवार को यह दुख सहन करने की शक्ति प्रदान करें।
— Congress (@INCIndia) June 12, 2024
کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ”کویت میں خوفناک سانحہ سے غمزدہ ہوں، جہاں کئی ہندوستانی مزدور اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اور کئی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ہماری دلی تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔” وہ مزید لکھتے ہیں کہ ”ہم وزارت خارجہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔”
Anguished by terrible tragedy in Kuwait, where several Indian labourers have lost their lives and many are said to be injured.
Our heartfelt condolences to the families of the victims.Our thoughts and prayers are with the injured.
We sincerely urge the External Affairs…
— Mallikarjun Kharge (@kharge) June 12, 2024
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی کویت میں پیش آئے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”کویت سٹی میں لگنے والی آگ میں 40 سے زائد ہندوستانی کی موت سے متعلق خبر ہولناک ہے۔ میں اس خبر سے صدمہ میں ہوں۔ میری گہری تعزیت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔” راہل گاندھی اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر یہ بھی لکھتے ہیں کہ ”مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے ہمارے لوگوں کی حالت سنجیدہ غور و فکر کا موضوع ہے۔ حکومت ہند کو اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینی چاہیے اور باوقار معیار زندگی کو یقینی بنانا چاہیے۔”
https://x.com/RahulGandhi/status/1800891018633752730?t=JMULUToNrdmW6NgSsEAfDw&s=08
واضح رہے کہ بدھ کی صبح کویت کے جنوبی احمدی علاقہ واقع منگف علاقہ میں 6 منزلہ عمارت کے باورچی خانہ میں آگ لگ گئی تھی۔ جس عمارت میں یہ آگ لگی وہاں تقریباً 160 لوگ رہائش پذیر تھے اور سبھی ایک ہی کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ ان مزدوروں میں بیشتر ہندوستانی تھے، یہی وجہ ہے کہ مہلوکین میں و زخمیوں میں بیشتر ہندوستانی شامل ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کویت کے داخلی امور کے وزیر شیخ فہد الیوسف الصبا نے پولیس کو منگف واقع عمارت کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حادثہ کے لیے ذمہ دار کمپنی اور عمارت کے مالک ہیں۔ انھوں نے کویت انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کو اس معاملے میں سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے۔