پریس کلب آف انڈیا نے جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کیا مولوی باقر کا کام میں آج کے صحافیوں کے لیے انمول سبق: ڈاکٹر سوپنا لڈل

نئی دہلی: (پریس ریلیز) مشہور مورخ اور دی بروکن اسکرپٹ کی مصنفہ ڈاکٹر سوپنا لڈل نے پریس کلب آف انڈیا (PCI) کے زیر اہتمام جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر پر ایک یادگاری تقریب کے دوران مولوی محمد باقر کی زندگی پر روشنی ڈالی۔  “مولوی محمد باقر : شخصیت اور ان کا عہد “کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں 1857 کی بغاوت کے دوران ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ مولوی باقر دہلی اردو اخبار کی بانی مدیر تھے. لڈل نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح مولوی باقر برطانوی راج کے خلاف مزاحمت کی آواز بن گئے تھے ، جس نے انہیں 1857 کی بغاوت اور ہندوستانی صحافت کی تاریخ دونوں میں ایک اہم شخصیت بنا دیا۔

ڈاکٹر لڈل کے مطابق، مولوی باقر کا کام آج کے صحافیوں کے لیے انمول اسباق پیش کرتا ہے۔  برطانوی حکمرانی، نسلی امتیاز، ملازمت میں عدم مساوات، اور ہندوستان کی دولت کے استحصال کے بارے میں ان کے خیالات نے ایک ایسی بنیاد رکھی جس کی اب بھی  وہی افادیت ہے۔  برطانوی پالیسیوں پر مولوی باقر کی شدید تنقید، دہلی کے لوگوں میں اتحاد کے لیے ان کی غیر متزلزل کوشش اور انگریزمخالف جدوجہد نے انہیں ایک سچے محب وطن کے طور پر کھڑا کر دیا۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری نے مولوی باقر کو ہندوستانی صحافت کا علمبردار قرار دیا۔  انہوں نے موجودہ دور کی صحافت کی حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولوی محمد باقر کی لگن اور اصول سے مطابقت نہیں رکھتے  بالکل برعکس ہیں، جیسا کہ عالمی میڈیا فریڈم انڈیکس میں ہندوستان کی گرتی ہوئی پوزیشن سے ظاہر ہوتا ہے۔

” بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم مولوی باقر کی صحافت کی جانب بڑھنے کے بجائے، ایسا لگتا ہے کہ ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں،” ۔

پریس کلب کے صدر نے PCI جیسے اداروں کی حفاظت کی اہمیت پر بھی زور دیا، یہ زمین ہمیں ہمارے پہلے وزیر اعظم نے دی تھی، اور یہاں ایک وقت کے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی رہائش گاہ تھی۔ ہمیں عمارت اور ادارے دونوں کی حفاظت کرنی چاہیے، ان آئینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے جن کے لیے یہ قائم کیا گیا ہے۔”

سینئر صحافی اے یو آصف نے مولوی باقر کی تحقیقاتی اور فیلڈ رپورٹنگ میں شاندار کام کی تعریف کی۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح مولوی باقر کی صحافتی دیانتداری نے آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مثال قائم کی ہے ۔

اس موقع پر ،” مولوی محمد باقر اور موجودہ اردو صحافت ” کے عنوان پر مذاکرے کی نششت ہوئی، جس میں نئی نسل کے تین  صحافیوں نے شرکت کی، الجزیرہ عربی و دیگر اہم میڈیا اداروں سے وابستہ فری لاننس جرنلسٹ سہیل اختر قاسمی نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ وہ اردو صحافت سے وابستہ ہو کر خوش ہیں، انہیں اپنی مادری زبان کی خدمت کرنے کا موقع ملا . لیکن وہ یہی نہیں ٹھہرے، آگے بڑھتے رہے آج وہ عربی اور انگریزی می صحافت بھی کر رہے ہیں.

نیوز 18 اردو کی منزہ شاہ نے کہا ‘مولوی باقر کی قربانیوں اور ان کی کارکردگی  سے  موجودہ دور کی اردو صحافت  کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے صحافت ملک کی آزادی کے  لیے کی اور جان کا نذرانہ پیش کر دیا. یہ بات بڑی حد تک درست ہے کہ اردو صحافت کا دائرہ تنگ ہو رہا ہے۔

سیاسی تقدیر کے نمائندہ  تسلیم راجا نے کہا وہ اردو صحافت کے مستقبل سے مایوس نہیں ہیں، آج بھی اچھی رپورٹس لکھنے والے ہیں جو تمام تر چیلنجوں کے درمیان گراونڈ زیرو سے رپورٹ کر رہے ہیں. اس کے متعدد تجربات انہیں بھی ہوئے ہیں۔

پروگرام کی نظامت پریس کلب آف انڈیا کے جوائنٹ سیکرٹری. مہتاب عالم نے کی ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com