ہریانہ اسمبلی انتخابات نتائج: ووٹوں کی گنتی جاری، رجحانات میں بی جے پی نے حاصل کی اکثریت، ونیش پھوگاٹ جولانہ سے فتحیاب

پہلوان اور کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کی جولانہ اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے سخت مقابلہ میں بی جے پی امیدوار یوگیش کمار بیراگی کو 6140 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

ہریانہ میں بی جے پی نے تمام طرح کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے رجحانات میں 49 سیٹوں حاصل کر کے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ وہیں، کانگریس پارٹی نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے ووٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے کئی امیدوار بہت کم فرق سے پیچھے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی برتری اب 35 تک محدود رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایسی 13 سیٹیں ہیں جہاں پر کانگریس کے امیدوار محض 5 ہزار کے فرق سے پیچھے چل رہے ہیں، یعنی ریاست میں ابھی تصویر پوری طرح صاف نہیں ہے اور کسی بھی وقت الٹ پھیر ممکن ہے۔

میوات کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کی برتری

ہریانہ کے علاقہ میوات کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے برتری حاصل کر لی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق نوح ضلع کی نوح، فیروز پور جھرکہ اور پنہانہ سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد (تقریباً 40 ہزار ووٹوں)، مامن خان (تقریباً 65 ہزار ووٹوں سے) اور چودھری محمد الیاس (تقریباً 26 ہزار ووٹوں سے) آگے چل رہے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com