نئی دہلی: (پریس ریلیز) انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز نئی دہلی، عبدالحمید ابو سلیمان کلیہ آف اسلامک ریویلد نالج اینڈ ہیومن سائنسز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائشیا (IIUM)، اور بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ کے اشتراک سے “پروفیسر عبدالحمید احمد ابو سلیمان: شخصیت، فکری اور علمی وراثت” کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کا انعقاد آج عمل میں آیا ۔
افتتاحی اجلاس میں آئی او ایس کے سرپرست ڈاکٹر منظور عالم کا پیغام آئی او ایس کے جنرل سکریٹری محمد عالم نے پیش کیا جس میں انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس پروفیسر عبدالحمید احمد ابو سلیمان (1936-2021) کی حیات، علمی خدمات اور فکری وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ پروفیسر ابو سلیمان ایک ممتاز اسلامی مفکر، مصلح، اور دور اندیش شخصیت تھے جنہوں نے اسلامی فکر، بین الاقوامی تعلقات، اور تعلیم کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی فکری اور علمی خدمات کا مقصد موجودہ اسلامی علوم کو نئی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں پروفیسر ابو سلیمان کی زندگی، ان کے علمی کارناموں، IIUM میں ان کے قائدانہ کردار، اسلامی معیشت میں ان کے انقلابی خیالات، اور اسلامی علوم کے اسلامائزیشن جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر شکران بن عبد الرحمن، ڈین، عبدالحمید ابو سلیمان کلیہ علوم اسلامی، IIUM نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ پروفیسر عبدالحمید احمد ابو سلیمان (1936-2021) ایک ممتاز اسلامی مفکر، مصلح اور دور اندیش شخصیت تھے، جنہوں نے مسلم دنیا کو درپیش سماجی مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ ان کی تحقیق، خیالات اور قیادت نے اسلامی فکر کو بنیاد فراہم کی اور سماجی مسائل کے عملی پہلوو ¿ں میں بصیرت عطا کی۔ اسی وجہ سے وہ اکیسویں صدی کے نمایاں اسلامی مفکرین میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔پروفیسر حمید اللہ مرازی (ملیشیا ) پروفیسر عبدالحمید احمد ابو سلیمان کی پروفائل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ وہ 1936 میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے بعد قاہرہ یونیورسٹی سے 1959 میں گریجویشن کیا، 1963 میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا، اور 1973 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کنگ سعود یونیورسٹی، ریاض میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ 1989 میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیا کے دوسرے ریکٹر کے طور پر تقرر ہوا، جہاں ان کے دور میں یونیورسٹی نے نمایاں ترقی کی۔ بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہوئے اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ (IIIT) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر قطب مصطفی سونو سکریٹری جنرل بین الاقوامی فقہ اکیڈمی جدہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ پروفیسر ابو سلیمان اپنے عہد کے عظیم مفکر اور دانشور تھے جنہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں مسلمانوں کی رہنما ئی کی ۔انہوں نے نے اسلامی فکر، تعلیم، اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر گرانقدر کتابیں بھی تصنیف کی ۔
ڈاکٹر مونا ابو سلیمان سابق بانی جنرل سکریٹری الولید بن طلال فاﺅنڈیشن نے اپنے خطاب میں کہاکہ پروفیسر ابو سلیمان ایک عظیم اسلامی مفکر، اور دور اندیش شخصیت کے حامل تھے،انہوں نے عالم اسلام کو درپیش مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیااور اس کیلئے حل پیش کرنے کی کوشش کی ۔
پروفیسر افضل وانی چیرمین آئی او ایس نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ان کی تحقیق، خیالات اور قیادت نے اسلامی فکر کو بنیاد فراہم کی اور سماجی مسائل کے عملی پہلوو ¿ں میں بصیرت عطا کی جسے ریسرچ او ر تحقیق کے میدان میں ہمیشہ ترجیح دی جائے گی ۔ قبل ازیں پروفیسر پروفیسر محمد اسحاق نے آئی او ایس کا تفصیل سے تعارف کرایا ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ نظامت کا فریضہ انجام دیا۔قرآن کریم کی تلاوت سے کانفرنس کا آغازہوا ۔